اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی اکائونٹس پر کارپوریٹ بریفنگ سیشنز (سی بی ایس) منعقد کرنا لازمی ہوگا۔نئے فریم ورک کے تحت، لسٹڈ کمپنیوں کو اپنی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کے 30 دن کے اندراپنے …
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ بریفنگ سیشنز کے انعقاد اور طرز عمل کیلئے پی ایس ایکس رول بک میں ترامیم کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی اکائونٹس پر کارپوریٹ بریفنگ سیشنز (سی بی ایس) منعقد کرنا لازمی ہوگا۔نئے فریم ورک کے تحت، لسٹڈ کمپنیوں کو اپنی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کے 30 دن کے اندراپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی بیانات کے لیے ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد کرنا ہوگا۔
کمپنی کے امور سے اچھی طرح واقف چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر دونوں کا ان سیشنز میں موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس اقدام کی حمایت کے لیے پی ایس ایکس اپنی ویب سائٹ پر ایک مخصوص سی بی ایس کیلنڈر برقرار رکھے گا جس میں آنے والے سیشنز کے نوٹس اور پریذنٹیشنز شامل ہوں گی۔ مزید برآں پی ایس ایکس ایک ویڈیو چینل شروع کرے گا جہاں لسٹڈ کمپنیوں کے منعقدہ سی بی ایس سیشنز کی ریکارڈنگز رکھی جائیں گی جس سے سرمایہ کاروں کو جامع معلومات تک رسائی کے لیے ایک مرکزی سہولت میسر آئے گی۔
سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کو معلومات کی بروقت دستیابی سے فائدہ ہوگا کیونکہ ہر سی بی ایس سے پہلے سیشن کی پریذنٹیشنز شائع کی جائیں گی۔ ویڈیو ریکارڈنگز ہر سیشن کے اختتام کے فوراً بعد پی ایس ایکس چینل پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ شمولیت کو مزید حوصلہ افزائی دینے کے لیے ایک ایسا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا جو شرکا کو سوالات پیشگی جمع کرانے کی اجازت دے گا اور ان سوالات کے جواب دینے کے لیے سیشنز کے دوران مناسب وقت مختص کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر یہ اصلاحات ایک زیادہ شفاف اور جامع سرمایہ مارکیٹ کا ماحول بنانے میں معاون ثابت ہوں گی جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے اور لسٹڈ کمپنیوں اور ان کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گی۔








