اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودی عرب اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ۔ان …
مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودی عرب اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مکہ چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی تعاون سے منعقدہ پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر ،پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔فورم سے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت سعودی عرب کیساتھ ہر سطح پر تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے، سعودی ولی عہد کا وژن 2030پاکستان سمیت ساری دنیا کیلئے ترقی کا روڈ میپ ہے۔
تقریب سے سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویک کے موقع پر بزنس کمیونٹی کی میزبانی میرے لیے اعزاز ہے ،سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، پاکستان نیشنل ویک کا انعقاد پاکستانی اشیاء کو سعودی مارکیٹ تک رسائی دلانے کیلئے اہم ہے ،پاکستانی سفارتخانہ بزنس کمیونٹی کی سعودی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔








