منیجنگ ڈائریکٹربی ٹیوٹا سے چمن چیمبرکے وفد کی ملاقات، نوجوانوں کی تربیت اور سی پیک منصوبوں پر تعاون پر اتفاق

کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):چمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالنافع اچکزئی کی قیادت میں وفد نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(بی ٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے فنی تربیت کے پروگرامز اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)سے منسلک صنعتی زونز میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے نوجوانوں کو …

کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):چمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالنافع اچکزئی کی قیادت میں وفد نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(بی ٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے فنی تربیت کے پروگرامز اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)سے منسلک صنعتی زونز میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے نوجوانوں کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی مہارت اور روزگار کے امکانات میں اضافہ ہو۔ طارق جاوید مینگل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ذریعے ہر ممکن تربیتی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات میں ایک فنی تربیتی مرکز کے قیام پر بھی غور کیا گیا تاکہ صوبے میں ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کی جا سکے۔ مزید برآں ماسٹر ٹریننگ پروگرامز کے آغاز کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ مقامی سطح پر تربیت کا نظام مضبوط کیا جا سکے۔دونوں فریقین نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور اعلان کیا کہ جلد ہی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو باضابطہ شکل دی جا سکے۔