اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ملک میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرونی ممالک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 85.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی دوسرے ممالک منتقلی کا حجم 751.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 85.8 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ملک میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرونی ممالک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 85.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی دوسرے ممالک منتقلی کا حجم 751.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 85.8 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرونی ممالک منتقلی کا حجم404.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ستمبرمیں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 159 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے 348.7 ملین ڈالر کے مقابلے میں 54.4 فیصد کم اور گزشتہ سال ستمبرکے 129.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22.5 فیصد زیادہ ہے۔
پہلی سہ ماہی میں بجلی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی منتقلی کا حجم 186 ملین ڈالر،مالیاتی بزنس 183.9 ملین ڈالر،مواصلات 68.3 ملین ڈالر،خوراک 61.6 ملین ڈالر،تمباکووسگریٹ 42.3 ملین ڈالر،فارما33.4 ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 21.3 ملین ڈالر، کان کنی 19.7 ملین ڈالر،سٹوریج سہولیات 17.4 ملین ڈالر،پٹرولیم ریفائننگ 15.4 ملین ڈالر،مشروبات 15.4 ملین ڈالر اور دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی منتقلی کا حجم 67.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔








