مسابقتی کمیشن نے میسرز کورسیکا بائر کو ایف ایل سمتھ سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک عالمی شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت میسرز کورسیکا بائر کو سیمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والی کمپنی میسرز ایف ایل سمتھ سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اس بین الاقوامی ٹرانزیکشن میں ڈنمارک کی کمپنی ایف ایل سمتھ سیمنٹ جو سیمنٹ ٹیکنالوجیز اور انڈسٹری کی متعلقہ خدمات فراہم کرتی ہے، کو کورسیکا بائر نے خرید لیا ہے۔ کورسیکا بھی …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک عالمی شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت میسرز کورسیکا بائر کو سیمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والی کمپنی میسرز ایف ایل سمتھ سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اس بین الاقوامی ٹرانزیکشن میں ڈنمارک کی کمپنی ایف ایل سمتھ سیمنٹ جو سیمنٹ ٹیکنالوجیز اور انڈسٹری کی متعلقہ خدمات فراہم کرتی ہے، کو کورسیکا بائر نے خرید لیا ہے۔ کورسیکا بھی ڈنمارک میں رجسٹر ہونے والی ایک نئی کمپنی ہے جو امریکی پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔ایف ایل سمتھ سیمنٹ پاکستان میں بھی اپنی ذیلی کمپنی ایف ایل سمتھ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے سیمنٹ انڈسٹری میں خدمات فراہم کرتی ہے ۔

کمپٹیشن کمیشن کے تجزیہ کے مطابق نئی آنے والی کمپنی کورسیکا بائر پاکستان کے سیمنٹ ٹیکنالوجیز اور خدمات کے سیکٹر میں آپریشنل موجودگی نہیں ہے،خریدی جانے والی کمپنی میسرز ایف ایل ایس پاکستان کی سیمنٹ مارکیٹ کے ذیلی شعبوں میں قابل ذکر حصہ رکھتی ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے میں کوئی تشویش یا نئی کمپنیوں کے داخلے میں رکاوٹ پیدا نہ ہو گی اور نہ ہی خریدار کے مارکیٹ شئیر میں اضافہ ہو گا۔ اسی بناء پر کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ کے مطابق اس مجوزہ ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔