وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی کامیاب انسداد منشیات کارروائی پر مبارکباد

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی کامیاب انسداد منشیات کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ یہ قومی …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی کامیاب انسداد منشیات کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ یہ قومی فخر کا باعث بھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یرموک کی یہ کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے عزم کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں کو غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ سے پاک رکھنا ایک عالمی چیلنج ہے اور پاکستان نیوی نے اس ضمن میں جس جرأت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انسداد منشیات کی یہ بڑی کارروائی نہ صرف ملک کی ساکھ کو بہتر بناتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے نیوی کے تمام افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اور خدمات ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔