اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے …
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیلی کارروائیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان نے جون 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خود مختار، قابل عمل اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








