اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس بدھ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں چیئرمین شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی کے کنوینئر نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کلبوں کی جانچ پڑتال اور …
شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس بدھ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں چیئرمین شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی کے کنوینئر نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کلبوں کی جانچ پڑتال اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے انتخابات کرانے پر اتفاق کیا
اور کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کا اعلان 7 نومبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی ) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے بارے میں کچھ تجاویز دیں۔ اجلاس میں انجم عقیل خان، وسیم قادر، حاجی رسول بخش چانڈیو، سیدہ شہلا رضا، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد اقبال خان،خواجہ اظہار الحسن، سید سمیع اللہ ایم این اے اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔








