اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ہوکائیڈو اسمبلی کے رکن پارلیمنٹ کوبایاشی یوجی کی قیادت میں جاپانی تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے معززین …
جاپانی تجارتی وفد کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ،دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ہوکائیڈو اسمبلی کے رکن پارلیمنٹ کوبایاشی یوجی کی قیادت میں جاپانی تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے معززین کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، نایاب زمینی معدنیات اور زراعت پر مبنی صنعتوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظر نامہ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور آئی سی سی آئی کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی تعاون اور سہولت کی یقین دہانی کرائی۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی شراکت داری اور مہارت کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کی اختراعات اور پاکستان کے نوجوان مل کر دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی ترقی کا ایک نیا ماڈل تشکیل دے سکتے ہیں۔
کوبایاشی یوجی نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافتی گرمجوشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خیر سگالی سے دوطرفہ تعلقات پائیدار ہوتے ہیں۔ جاپان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ہنر مند مزدوروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پاکستانی انٹرنز کے تعاون کو تسلیم کیا اور افرادی قوت کی تربیت میں گہرے تعاون کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ایک قابل ذکر قومی اثاثہ ہیں اور جاپان اس صلاحیت کی گہری قدر کرتا ہے ۔








