اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کا اجلاس بدھ کو چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو اخراجی معیار اور جانچ کے نظام اور ان کے فضائی معیار میں بہتری میں کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ …
چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کا اجلاس بدھ کو چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو اخراجی معیار اور جانچ کے نظام اور ان کے فضائی معیار میں بہتری میں کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے چیف کمشنر آفس کی نمائندگی کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ اگرچہ فضائی معیار کی نگرانی پاک ای پی اے کی ذمہ داری ہے تاہم ادارے کے پاس اپنے فرائض کی موثر انجام دہی کے لیے مالی و تکنیکی صلاحیت کا فقدان ہے۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے نے پانچ نئے اخراجی جانچ یونٹس کی خریداری کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہےجبکہ دو یونٹس پنجاب ای پی اے سے حاصل کیے گئے ہیں۔کمیٹی کومزید بتایا گیا کہ پاکستان کے گاڑیوں کے اخراجی معیار اب بھی یوروٹوسطح پر ہیں جو عالمی سطح پر رائج یوروفائیو اور یوروسکس معیار سے خاصے کم ہیں۔
چیئرپرسن منزہ حسن نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخراج کی جانچ یا تعمیل کو یقینی بنانے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے اور وزارت کو ہدایت کی کہ ایک جامع، وقت بند فضائی معیار میں بہتری کا منصوبہ تیار کیا جائے۔ماہرین نے بتایا کہ ہدفی انتظامی اقدامات کے ذریعے فضائی آلودگی میں 30 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عملی تجاویز پیش کیں جن میں سکولوں اور دفاتر کے اوقات کار میں فرق، سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری، پرانی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں کیٹیلِٹک کنورژن کا نفاذ، گاڑیوں کی منتقلی کے وقت اخراجی ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دینا اور یوروفائیو ایندھن کے استعمال کی منتقلی شامل ہیں۔کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ چار ہفتوں کے اندر ایک جامع فضائی معیار میں بہتری کا منصوبہ پیش کرے اور وزارت کے لیے فنڈز میں اضافے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماحولیاتی ایجنڈا پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات اور خارجہ پالیسی میں نمایاں حیثیت رکھنا چاہیے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ ہمیں کم از کم اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔اجلاس میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ خان، شائستہ پرویز، سیدہ شہلا رضا، مسرت رفیق مہیسر، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو، تمکین نیازی، شاہدہ رحمانی سمیت وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، چیف کمشنر آفس اسلام آباد، پاک ای پی اے اور ماہرین ڈاکٹر فہیم کھوکھر اور ڈاکٹر آذرخان نے شرکت کی۔








