اردن پولیس افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت بارےآگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اردن پولیس افسران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سینٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ایس ایس …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اردن پولیس افسران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سینٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال نے اردن پولیس افسران کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا۔

وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس میں پولیس آپریشنز سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سینٹر اور "پکار-15” ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں۔ وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے آگاہ کیا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،

 

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ڈی جی سیف سٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔