اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے گرین ٹورازم پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو یونیسکو کے نئے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی نامزدگی، بدھ مت ورثہ کے …
وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے گرین ٹورازم پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے گرین ٹورازم پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو یونیسکو کے نئے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی نامزدگی، بدھ مت ورثہ کے فروغ کے منصوبے، بہتر رابطوں اور ہندو مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نےقومی ورثہ و ثقافت کی وزارت اور گرین ٹورازم پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے ثقافتی خزانوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے گرین ٹورازم پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحتی ترقی کے مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر کے اعزازی مشیر عثمان شاہ بھی موجود تھے۔شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے ثقافتی تشخص، روایات اور قدرتی حسن کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار سیاحت اور ثقافتی سفارت کاری کو تقویت دی جا سکے۔








