اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد شفاف، پائیدار اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول کی تشکیل ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کا ضامن بنے گا، حکومت پالیسیوں کے تسلسل، شفاف طرز حکمرانی اور کاروباری برادری کے ساتھ شراکتی روابط کو اپنی اقتصادی حکمت عملی کا بنیادی جزو سمجھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار …
حکومت پالیسیوں کے تسلسل، شفافیت اور نجی شعبے کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد شفاف، پائیدار اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول کی تشکیل ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کا ضامن بنے گا، حکومت پالیسیوں کے تسلسل، شفاف طرز حکمرانی اور کاروباری برادری کے ساتھ شراکتی روابط کو اپنی اقتصادی حکمت عملی کا بنیادی جزو سمجھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
یہ اجلاس کاروباری ماحول کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے جاری مشاورتی سلسلے کا حصہ ہے۔اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، او آئی سی سی آئی، اپٹما اور کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، سرحد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور ہری پور کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی، ایف بی آر، وزارت تجارت، صنعت، پٹرولیم اور توانائی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران کاروباری برادری نے درپیش چیلنجز، پالیسی امور اور اصلاحات کے مواقع پر تعمیری اور بامقصد تجاویز پیش کیں۔
شرکا نے حکومت کے مشاورتی اور شمولیتی رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پبلک پرائیویٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے اور معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں گے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا مقصد شفاف، پائیدار اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیوں کے تسلسل، شفافیت اور نجی شعبے کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔کاروباری نمائندگان نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے فعال اور حل پر مبنی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کاروباری سہولت کاری کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کاروباری برادری کی جانب سے پیش کئے گئے ایز آف ڈوئنگ بزنس سے متعلق خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ رابطہ کاری کے ذریعے فوری اور موثر اقدامات کریں تاکہ زیادہ سازگار اور مسابقتی کاروباری ماحول یقینی بنایا جا سکے۔وزیر مملکت نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا اور آج کے اجلاس میں زیر بحث مسائل کے پائیدار حل کے لیے آئندہ کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔








