آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کے لئے33 لاکھ روپے جاری کر دیے،ترجمان

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کے لئے33 لاکھ روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق110 سپیشل بچوں کو30 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر06 کروڑ 87 لاکھ10 ہزار روپے دئیے جا …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کے لئے33 لاکھ روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق110 سپیشل بچوں کو30 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر06 کروڑ 87 لاکھ10 ہزار روپے دئیے جا چکے ہیں۔

آئی جی کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں ،ان بچوں کی بھرپور ویلفیئر کر رہے ہیں۔