لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے انٹیلی جنس آفیسر محمد عرفان عنایت کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پر اسے اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے یہ مبارکباد محمد عرفان عنایت اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹیلی جنس آفیسر کی سی ایس ایس میں کامیابی …
انٹیلی جنس آفیسر کی سی ایس ایس میں کامیابی پر آئی جی پنجاب کی مبارکباد، پولیس فورس کی عزت میں اضافہ ہوا ، ڈاکٹر عثمان انور

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے انٹیلی جنس آفیسر محمد عرفان عنایت کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پر اسے اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے یہ مبارکباد محمد عرفان عنایت اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹیلی جنس آفیسر کی سی ایس ایس میں کامیابی سے پولیس فورس کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ۔
انہوں نے محمد عرفان عنایت کو ہدایت کی کہ وہ تربیت بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کریں اور اپنے پیشہ ورانہ تجربے اور نئے آئیڈیاز کے ذریعے شہریوں کی خدمت کو مزید موثر بنائیں، پولیسنگ کے عملی تجربات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل زیادہ بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان عنایت جیسے اہل افسران کے باعث محکمہ پولیس کا وقار بلند ہورہا ہے، ان کا تعلق محکمہ پولیس کے ساتھ ہمیشہ قائم رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ محمد عرفان عنایت کا انتخاب پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروسز گروپ میں ہوا ہے، وہ اس وقت پولیس سکول آف انفارمیشن اینڈ انٹیلی جنس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔








