لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر( ر) بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس راجن پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم اور کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ …
چیئرپرسن انسپکشن و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بابر علائوالدین کاڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس راجن پور کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر( ر) بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس راجن پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم اور کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شازیہ نواز نے ادارے کی کارکردگی، جاری فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔بابر علائوالدین نے معذور اور مستحق افراد میں سفید چھڑیاں اور ہمت کارڈ تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں مستحق اور خصوصی افراد کی فلاح کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں معاشرے میں برابری کا حق اور باوقار زندگی گزارنے کے مواقع میسر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کا ویژن ہے کہ کوئی شہری مالی مشکلات یا جسمانی معذوری کے باعث پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مختلف سماجی بہبود کے منصوبے جاری ہیں جن سے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، انہوں نے سوشل ویلفیئر آفس کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں شفافیت اور تیزی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔








