گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں سے قر ضوں کے اجرا میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیاد پر5.4فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے قر ضوں کے اجرا میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیاد پر5.4فیصد نموریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہمی کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5.4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیرکےلئےفراہم کردہ …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے قر ضوں کے اجرا میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیاد پر5.4فیصد نموریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہمی کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5.4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیرکےلئےفراہم کردہ قر ضوں کا حجم 202ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.7فیصد کا اضافہ ہوا ۔

اگست کے اختتام پر گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قر ضوں کا حجم 211 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جو ستمبر میں بڑھ کر213ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کا حجم 9682ارب روپے اور نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قر ضوں کا حجم 8366ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں بالترتیب 14.7 اور15.2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرکے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8438ارب روپے اورنجی شعبے کے کاروبارکو7260ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔