اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 7فیصد اور ماہانہ بنیاد پر13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد کا حجم 2.674ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں …
زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 7فیصد ، ماہانہ بنیاد پر13فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 7فیصد اور ماہانہ بنیاد پر13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد کا حجم 2.674ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمدات پر2.490ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
ستمبرمیں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد کا حجم 923 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر815 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر8فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ، اگست میں زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمد کا حجم 858ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبرمیں بڑھ کر923ملین ڈالر ہوگیا ۔ واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 17.029ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.95ارب ڈالرکے مقابلے میں 13.9فیصد زیادہ ہے۔








