ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش شروع ہو گئی

کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش جمعرات کو شروع ہو گئی جو 25 اکتوبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ یہ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحت کی مشترکہ کاوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔شرکت کرنے والے وفود میں …

کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش جمعرات کو شروع ہو گئی جو 25 اکتوبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ یہ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحت کی مشترکہ کاوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔شرکت کرنے والے وفود میں چین، روس، ایران، برطانیہ، ترکیہ اور ہنگری شامل ہیں۔

تین روزہ نمائش میں 150 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری حجم کی توقع ہے۔ایونٹ کی بدولت ڈیجیٹل ہیلتھ و مستقبل کے ہسپتال پر خصوصی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ نمائش پاکستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے سنگِ میل ثابت ہو گا۔