اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قابل اور ذہین طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدیدار کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبا کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ اس حوالہ سے مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی …
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قابل اور ذہین طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قابل اور ذہین طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدیدار کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبا کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ اس حوالہ سے مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم کیلئے کامیاب امیدواروں کی فہرست ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاری کرے گا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔








