وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات کے بارے سنگوٹہ میں اتحادی فورمز کے وکلاء کا اجلاس

سوات۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات کے بارے میں سنگوٹہ سوات میں اتحادی فورمز کے وکلا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مسلم لائرز فورم، ملگری وکیلان اور پی ٹی آئی پی کے وفود نے شرکت کی۔اجلاس میں سب نے عہد کیا کہ سارے مل کر آئین و قانون …

سوات۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات کے بارے میں سنگوٹہ سوات میں اتحادی فورمز کے وکلا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مسلم لائرز فورم، ملگری وکیلان اور پی ٹی آئی پی کے وفود نے شرکت کی۔اجلاس میں سب نے عہد کیا کہ سارے مل کر آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار کے استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی وکلاء برادری کے ساتھ دیرینہ وابستگی، رہنمائی اور قانون کی بالادستی کیلئے مثبت کردار کو سراہا۔امیر مقام نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار کے استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے مثالی کردار ادا کیا ہے،۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کےلیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔