اسلام اتفاق، احترام اور رواداری کا دین ہے ، سردار محمد یوسف

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام اتفاق، احترام اور رواداری کا دین ہے ، اختلاف رائے کے باوجود ایک دوسرے کے نظریات کا احترام ضروری ہے۔ جمعرات کو وہ بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ نے ہمیشہ ملک میں امن و اتحاد کے قیام میں اہم کردار …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام اتفاق، احترام اور رواداری کا دین ہے ، اختلاف رائے کے باوجود ایک دوسرے کے نظریات کا احترام ضروری ہے۔ جمعرات کو وہ بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ نے ہمیشہ ملک میں امن و اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، وزارت مذہبی امور کی علماء مشائخ کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی شامل ہے، مختلف مسالک کے علماء کا ایک پلیٹ فارم پر آنا امت کے اتحاد کی علامت ہے۔

میلاد اور سیرت کانفرنسز امت مسلمہ کے درمیان ہم آہنگی کا ذریعہ ہیں، حکومت زیارات کے لیے بحری و بری راستوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کر رہی ہے،زائرین کے لیے بحری سفر کا نیا نظام متعارف کرانے پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کے اتحاد و امن کے لیے علماء کا مثبت کردار وقت کی ضرورت ہے، اتحاد و اتفاق سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

C:riz-kbf/P:riz/L:tam/R:tam