کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ کرپٹو کرنسی کی چوری کی خبرکوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ شخص نے نہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو اور نہ ہی پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کو کوئی شکایت درج کرائی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کسی بھی قسم کا ایسا واقعہ یا مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے وضاحتی …
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ کرپٹو کرنسی کی چوری کی خبر بے بنیاد ہے ، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی

مزید خبریں
کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ کرپٹو کرنسی کی چوری کی خبرکوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ شخص نے نہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو اور نہ ہی پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کو کوئی شکایت درج کرائی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کسی بھی قسم کا ایسا واقعہ یا مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے کرپٹو کرنسی چھیننے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) نے معاملے کی فوری طور پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) اور پولیس حکام کے ساتھ مل کر تفتیش کی۔
تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے تفصیلی جائزے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ ایسا کوئی واقعہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش نہیں آیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فیض یاب نامی شخص نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ چار افراد نے اسے ایک کمرے میں لے جا کر اس کا موبائل فون اور پاس ورڈ حاصل کئے اور کرپٹو کرنسی چوری کی۔ تاہم تصدیق کے بعد درج ذیل حقائق سامنے آئے۔متعلقہ شخص نے نہ اے ایس ایف کو اور نہ پی اے اے کو کوئی شکایت درج کرائی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں کسی بھی قسم کا ایسا واقعہ یا مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ہے کہ ایئرپورٹ پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ صرف خبروں کے مصدقہ ذرائع پر ہی انحصار کریں۔ مزید گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کے اجراء سے گریز کیا جائے تاکہ بلاوجہ تشویش و اضطراب نہ پھیلے۔








