کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام اور حکومتِ آزاد کشمیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کی آزادی، خودمختاری اور عزم و استقامت کی علامت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947 وہ تاریخی دن ہے جب کشمیری عوام نے ظلم و جبر …
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز کی آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام اور حکومت آزاد کشمیر کو مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام اور حکومتِ آزاد کشمیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کی آزادی، خودمختاری اور عزم و استقامت کی علامت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947 وہ تاریخی دن ہے جب کشمیری عوام نے ظلم و جبر کے خلاف علم آزادی بلند کیا اور اپنی آزاد حکومت کی بنیاد رکھی جو آج بھی اْن کی جدوجہدِ آزادی کی زندہ مثال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کے سنہری ابواب میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یومِ تاسیس آزاد کشمیر ہمیں اتحاد، استقامت اور قربانی کے اْس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو آزادی کی بنیاد بنا اور آج بھی یہ جذبہ مظلوم کشمیریوں کی امید کا سرچشمہ ہے۔








