راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ مصرپاکستان کابرادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خطہ میں امن و استحکام کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔جمعرات کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراس وقت عرب …
مصرپاکستان کابرادر ملک ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خطہ میں امن و استحکام کے حصول میں بھی مدد ملے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

مزید خبریں
راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ مصرپاکستان کابرادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خطہ میں امن و استحکام کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔جمعرات کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراس وقت عرب جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔
فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خطے میں امن و استحکام کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ وزارت دفاع کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے نامعلوم سپاہی کی یادگار اور مرحوم صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔فیلڈ مارشل نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ مفتی اعظم نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی متضاد تشریحات کو ختم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔








