علی حسام اصغرکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پائینیئر بزنسمین گروپ لاہور چیمبر کی سیاست میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، سینئر وائس چیئرمین

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):تاجر رہنما و پائینیئر بزنسمین گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران بشیر نے کہا ہے کہ چیئرمین علی حسام اصغرکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پائینیئر بزنسمین گروپ آج لاہور چیمبر کی تاجر سیاست میں آج اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ چیئرمین لاہور کی مارکیٹوں و بازاروں و صنعتکاروں و تجارتی مراکز میں آپنا لوہا منوا چکے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت روز بروز پائینیئر بزنسمین …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):تاجر رہنما و پائینیئر بزنسمین گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران بشیر نے کہا ہے کہ چیئرمین علی حسام اصغرکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پائینیئر بزنسمین گروپ آج لاہور چیمبر کی تاجر سیاست میں آج اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ چیئرمین لاہور کی مارکیٹوں و بازاروں و صنعتکاروں و تجارتی مراکز میں آپنا لوہا منوا چکے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت روز بروز پائینیئر بزنسمین گروپ میں صنعتکاروں و مارکیٹس و بازاروں و تاجر تنظیموں کا شمولیت اختیار کرنااہمیت کا حامل ہے۔

عمران بشیر نے کہا کہ علی حسام اصغر روزانہ کی بنیاد پر دن رات تاجر برادری و لاہور چیمبر کے ممبران کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ٹیکس ،ایف بی آر ،لا اینڈ آرڈر ،انتظامی امور ،و دیگر مسائل کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی حسام اصغرکا ویژن صرف تاجر برادری کی فلاح و بہبود ہے ان کی ٹیم و گروپ کے عہدیداران ان کی ہدایات پر بخوبی نبھا رہے ہیں۔