لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار بچوں کو 480 کیلوریز پر مشتمل کھانا تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور انقلابی ہدف جاری ہے، جی پی ایس جونئیر ماڈل میں سکول رواز گارڈن میں نیوٹریشن پروگرام فیز 2 کے تحت بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، ڈی جی فوڈ نے انٹرنیشنل نیوٹریشن تنظیم گین وفد کے ہمراہ لنچ …
سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز کا ایک منفرد پروگرام ہے، عاصم جاوید

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار بچوں کو 480 کیلوریز پر مشتمل کھانا تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور انقلابی ہدف جاری ہے، جی پی ایس جونئیر ماڈل میں سکول رواز گارڈن میں نیوٹریشن پروگرام فیز 2 کے تحت بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، ڈی جی فوڈ نے انٹرنیشنل نیوٹریشن تنظیم گین وفد کے ہمراہ لنچ تقسیم کیا، تفصیلات کے مطابق 200 سے زائد سرکاری سکول کے بچوں کو ہیلدی لنچ دیا جا رہا ہے،عاصم جاوید نے بچوں سے بات چیت کی، سوالوں کے جواب دئیے اور بچوں کو خود کھانا بھی دیا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز کا ایک منفرد پروگرام ہے، 40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 25بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں،فیز 2میں بچوں کے لیے ماہرین غذائیت کی مشاورت سے ڈائٹ پلان کے تحت کھانا تیار کروایا جارہا ہے،فیز 1 میں بچوں کو فوڑٹیفائڈ بریڈ، دودھ اور خشک میوجات( نٹس) پر مشتمل لنچ باکس فراہم کیا گیا،بچوں کی خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
ڈی جی فوڈ نے کہا سکول نیوٹریشن پروگرام میں پنجاب کے ہر بچے کو غذائی قلت کا شکار ہونے سے بچائیں گے،فیز 2 کا فوری طور پر کا پنجاب بھر میں دائرہ کار پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،بچوں پر توجہ نہ دی تو قد کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے،والدین، اساتذہ اور بچوں کو معیاری اور صحت بخش غذا کے حوالے سے تفصیلا بتایا جارہا ہے، مستقبل قریب میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا آج کے صحت مند بچے ہمارے اچھے اور روشن کل کی امید اجاگر کرتے ہیں،کم عمر بچیوں کی اچھی صحت کے لیے پروگرام کو وسیع کیا جائے گا، گین وفد کا کہنا تھا غذائی کمی کا شکار بچے کبھی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جسکے وہ حقدار ہوتے ہیں۔ چھوٹی عمر میں شوارما برگر پیزا کی بجائے دودھ دہی مکھن کھانے کی ترغیب اور اگاہی دینے کا شاندار اقدام پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیا ہے، بچے ہیلدی ڈائٹ لینے سے صحت مند بچپن کے ساتھ بہتر نشوونما کر سکے گا۔








