کینڈی ۔12 اگست (اے پی پی) شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر جاندار آغاز کیا، وریدھمن ساہا 13 اور ہرڈک پانڈیا 1 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھارتی سورماﺅں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دھون اور لوکیش راہول میزبان باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 188 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، دھون نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی، دھون 119 اور راہول 85 رنز بنا کر نمایاں رہے،