اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی،اسپن کئی بائی پاس روڈ کی تکمیل سے جنوبی وزیرستان کے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 9 اگست کے کنونشن میں محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )نے …
ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی،اسپن کئی بائی پاس روڈ کی تکمیل سے جنوبی وزیرستان کے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 9 اگست کے کنونشن میں محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا تھا۔
ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )نے جنوبی وزیرستان کے مشران سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا،کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر کے عوامی سہولت فراہم کر دی گئی۔ بائی پاس سڑک عوام کی آمدو رفت آسان اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرے گی ۔
منصوبہ تعلیم، صحت اور تجارت میں بہتری کے ساتھ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد دے گا۔مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ ) امن و سکیورٹی کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی سرگرمِ عمل ہیں ۔ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ )کے ترقیاتی منصوبے عوامی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔








