اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):میزان بینک لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی ریکارڈ کے مطابق جنوری سے لے کر ستمبر تک میزان بینک کو69.32ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد …
میزان بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 11فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):میزان بینک لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی ریکارڈ کے مطابق جنوری سے لے کر ستمبر تک میزان بینک کو69.32ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں میزان بینک کو77.82ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔
اس مدت کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 38.59روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 43.42روپے تھی۔ سال کی تیسری سہ ماہی میں میزان بینک کو 22.72ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں میزان بینک کو 26.02ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔ تیسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 12.65روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 14.52روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق سال کے پہلے نو ماہ میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 82.18ارب روپے اورتیسری سہ ماہی کے دوران 24.99ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں ۔








