اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوام سے عوام کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوام سے عوام کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔








