اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کودوطرفہ،کثیرجہتی اوردیگرزرائع سے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر1.815ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر334.79ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جن میں سے 315.42ملین ڈالرقرضوں اور19.37ملین ڈالرگرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے،اسی طرح پہلی سہ ماہی میں کثیرجہتی شراکت داروں …
پاکستان کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر1.815ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کودوطرفہ،کثیرجہتی اوردیگرزرائع سے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر1.815ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر334.79ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جن میں سے 315.42ملین ڈالرقرضوں اور19.37ملین ڈالرگرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے،اسی طرح پہلی سہ ماہی میں کثیرجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر939.28ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جن میں سے 917.74ملین ڈالرقرضوں اور21.53ملین ڈالرگرانٹس کی صورت میں شامل ہے۔
دوطرفہ شراکت داروں میں سے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو9.75ملین ڈالر،فرانس 8.50ملین ڈالر،جرمنی 3.03ملین ڈالر،جاپان 6.16ملین ڈالر،جنوبی کوریا4.21ملین ڈالر،کویت0.30ملین ڈالر،سعودی عرب 2.59ملین ڈالر،سعودی تیل سہولت 300ملین ڈالراورامریکا کی جانب سے 0.25ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔
اسی طرح کثیرجہتی شراکت داروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو116.96ملین ڈالر،ایشئین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 20.73ملین ڈالر،آئی بی آرڈی 144.94ملین ڈالر،آئی ڈی اے 287.32ملین ڈالر،ایفاد7.45ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک50.15ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل مدتی) 311.43ملین ڈالر،اوراوپیک فنڈ کی جانب سے پاکستان کو0.31ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں پراجیکٹ ایڈکی مدمیں پاکستان کومجموعی طورپر628.84ملین ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈکی مدمیں 1.186ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی








