وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کیا گیا،عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔ جمعہ کو پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے میں انہوں نے کہا کہ ہر پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیروز …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔

جمعہ کو پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے میں انہوں نے کہا کہ ہر پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیروز گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں ،فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا جذبہ اور ہمت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی جدوجہد کی اصل طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین، سرپرست، کمیونٹی رہنماؤں اور میڈیا کے اعتماد نے پولیو کے خاتمے کو ایک حقیقی قومی تحریک میں بدل دیا ہے،پولیو کا خاتمہ ہر بچے کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے،ہم سب کو اتحاد اور عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا عالمی دن اپنے وعدے کی تکمیل اور پولیو فری پاکستان کے قیام کی یاد دہانی ہے۔