کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ،اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اتحاد و وحدت اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔ یہ بات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان کی بین المذاہب امن کانفرنس کے …
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی ملاقات، اتحاد و وحدت اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ،اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اتحاد و وحدت اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔
یہ بات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان کی بین المذاہب امن کانفرنس کے انعقاد پر مولانا عبدالخبیر آزاد کو مبارکبادبھی دی۔
انہوں نے کہا کہ متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے خدمات مثالی ہیں ،ملاقات میں ایمبسڈر آف لو ڈاکٹر لیف ایتھلن، ڈاکٹر مرقس فدا اور صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرازق آزاد بھی موجود تھے۔








