کراچی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 اکتوبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے،ہیلتھ ایشیا نمائش کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کمال نے کیا،یہ ایونٹ وزارت قومی صحت و خدمات اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہیلتھ ایشیا نمائش میں دنیا بھر کے …
22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا شاندار افتتاح ، پاکستان کے لئیے صحت کے شعبے میں عالمی تعاون اور جدید پیش رفت کا نیا باب

مزید خبریں
کراچی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 اکتوبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے،ہیلتھ ایشیا نمائش کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کمال نے کیا،یہ ایونٹ وزارت قومی صحت و خدمات اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہیلتھ ایشیا نمائش میں دنیا بھر کے وفود نے بھرپور شرکت کی۔ایونٹ میں معروف ملکی و غیر ملکی مندوبین، سینئر حکومتی عہدہ داران ، صحت کے ماہرین اور صنعتکار شریک ہوئے ۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے روسی کاروباری وفد اور ماسکو ایکسپورٹ سینٹر کے سی ای او نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان میڈیکل ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ ایسی نمائشیں پاکستان کی صحت کے شعبہ میں جدت اور عالمی تعلقات کو فروغ دیتی ہیں،ون ونڈو آپریشن کے طور پر کام کر نے والا ادارہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی تمام تجارتی سرگرمیوں کا سنگ بنیاد ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا کردار پاکستان میں عالمی اور مقامی کاروباری تعلقات مستحکم کر رہا ہے۔ایونٹ ڈائرکٹر فرحان انیس نے کہا کہ ایس آ ئی ایف سی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے بین الاقوامی ہیلتھ ایگزیبیشن، مریضوں کا بوجھ کم کرنے اور اسپتالوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے کا باعث بنے گی،ہیلتھ ایشیا نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حت کے شعبے میں انقلاب لائے گا،وزارت قومی صحت اور ایس آئی ایف سی صحت کے شعبہ میں ترقی کے لیے مصروف عمل ہیں۔








