صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہنگو میں فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، ان کی بزدلانہ کارروائیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے شہید ایس پی آپریشن اسد زبیر اور شہید پولیس اہلکاروں …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، ان کی بزدلانہ کارروائیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے شہید ایس پی آپریشن اسد زبیر اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔