اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم محمد …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس جنگ میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔








