اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1286.28 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163304.13 پوائنٹس ہوگیا۔مارکیٹ میں 478 کمپنیوں کے 1041.17 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.016 ارب روپے تھی،136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،300 کی قیمتوں میں کمی اور 42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1286.28 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163304.13 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1286.28 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163304.13 پوائنٹس ہوگیا۔مارکیٹ میں 478 کمپنیوں کے 1041.17 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.016 ارب روپے تھی،136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،300 کی قیمتوں میں کمی اور 42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 367.30 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49842.51 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس327.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 238104.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.40 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 194902598 حصص،ورلڈ کال ٹیلی کام 97551530 حصص اور فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز کارپوریشن کے 78088383 حصص کا لین دین ہوا۔ کالونی ٹیکسٹائل ملز،پریمئیر انشورنس کمپنی اور عروج انڈسٹریز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








