لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) حکومت کی نئی ای وہیکلز پالیسی کے تحت پاکستان میں ای وہیکلز کے پارٹس بنانے کیلئے ایس ایم ای سیکٹر میں سب کنٹریکٹنگ کو فروغ دے گا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سقراط امان رانا نے یہاں سمیڈا کے صدر دفتر میں چین کے صنعتی گروپ بی اے آئی سی کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں بتا یا کہ سمیڈ ا پہلے …
سمیڈا، ای وہیکل سیکٹر میں ایس ایم ایز کیلئے سب کنٹریکٹنگ کے مواقع پیدا کرے گا، سقراط امان

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) حکومت کی نئی ای وہیکلز پالیسی کے تحت پاکستان میں ای وہیکلز کے پارٹس بنانے کیلئے ایس ایم ای سیکٹر میں سب کنٹریکٹنگ کو فروغ دے گا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سقراط امان رانا نے یہاں سمیڈا کے صدر دفتر میں چین کے صنعتی گروپ بی اے آئی سی کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں بتا یا کہ سمیڈ ا پہلے ہی ٹیکسٹائل اور آٹو موبائل سیکٹرز میں سب کنٹریکٹنگ کے فروغ پر کام کر رہا ہے۔ ملاقات میں سمیڈا کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سی ای او سمیڈا نے کہا کہ نئی ای وہیکلز پالیسی میں مائیکرو، سمال اور میڈیم صنعتوں کو ای وہیکلز کی تیاری میں وینڈرز کے طور پرشامل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا کر کے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھانا اور قومی معیشت میں ایم ایس ایم ایز کے کردار کو وسعت دینا ہے ۔








