اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن ، 2خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں ترکئی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2مسافر خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔حیات آباد ٹول پلازہ لنک روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.1 کلوگرام افیون جبکہ شاکس جمرود سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 180 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔