وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رُمیح البن رُمیح سے ملاقات کی اور ریلوے منصوبوں، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ ہفتہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر ہوئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رُمیح البن رُمیح سے ملاقات کی اور ریلوے منصوبوں، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ ہفتہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر ہوئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ہر امتحان پر پورے اترے ہیں، پاکستان ریلوے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہا ہے، ایم ایل-1 منصوبہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پاکستان سعودی عرب کو ایم ایل-1 منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 192 کلومیٹر طویل کوہاٹ–تھل–خرلاچی ریلوے لنک وسطی ایشیائی ممالک کو جوڑے گا، پاکستان کوہاٹ–تھل–خرلاچی منصوبے کے لیے سعودی مالی معاونت کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ریلوے رابطے کے منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعاون سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک میں ٹرانسپورٹ و تجارت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محمد حنیف عباسی نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی نائب وزیر اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔