وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سعودی حکومت کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سعودی حکومت کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ پیرکو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال اپنے قیام کے دوران سعودی وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور ممتاز شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سعودی حکومت کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ پیرکو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال اپنے قیام کے دوران سعودی وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور ممتاز شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں