پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔پیر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر تاریخ کا …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔پیر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب 1947 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قبضہ کیا جس کے نتیجے میں کشمیری عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں انسانیت کے ضمیر کے لئے ایک چیلنج ہیں،مسئلہ کشمیر کوئی محض علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی الگ شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں ان کے عزمِ آزادی کی روشن علامت ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کو تسلیم کرے اور اس کے مطابق کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔

مزید خبریں