تائیوان کی علیحدگی کی سرگرمیوں کی تحقیقات قومی وحدت کے تحفظ کے لیے درست اقدام ہے،چین

بیجنگ ۔28اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کی سرگرمیوں کی تحقیقات قومی وحدت کے تحفظ کے لیے درست اقدام ہے۔شنہوا کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے حامی شن پاؤ یانگ کے خلاف علیحدگی پسندی کے الزامات پر پولیس کی جانب سے تحقیقات ایک جائز اور ضروری اقدام ہے، جس کا …

بیجنگ ۔28اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کی سرگرمیوں کی تحقیقات قومی وحدت کے تحفظ کے لیے درست اقدام ہے۔شنہوا کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی” کے حامی شن پاؤ یانگ کے خلاف علیحدگی پسندی کے الزامات پر پولیس کی جانب سے تحقیقات ایک جائز اور ضروری اقدام ہے، جس کا مقصد قومی وحدت اور سلامتی کا تحفظ ہے۔

ترجمان چن بن ہوا نے بتایا کہ چونگ چھنگ شہرکی پولیس نے شن پاؤ یانگ کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کی ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے "کوما اکیڈمی”کے نام سے ایک علیحدگی پسند تنظیم قائم کی تھی۔

چن بن ہوا نے کہا کہ قانون کے مطابق تائیوان کی آزادی کے انتہائی محدود مگر خطرناک عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مقصد زیادہ تر تائیوانی عوام کے مفادات اور خوش حالی کا تحفظ ہے، نیز قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید خبریں