شامی وزارتِ خارجہ کا وفد قونصلر خدمات کی بحالی کے لیے روس روانہ

دمشق ۔28اکتوبر (اے پی پی):شام کی عبوری حکومت کی وزارتِ خارجہ کا ایک تکنیکی وفد قونصلر خدمات کی بحالی پر کام کرنے کے لیے روس روانہ ہوگیا ہے۔ تاس کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایک نمائندے نےبتایا کہ وفد کو قونصلر اور انتظامی خدمات کی بحالی کے لیے جامع عملی منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تمام امور بلا تعطل جاری رہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، …

دمشق ۔28اکتوبر (اے پی پی):شام کی عبوری حکومت کی وزارتِ خارجہ کا ایک تکنیکی وفد قونصلر خدمات کی بحالی پر کام کرنے کے لیے روس روانہ ہوگیا ہے۔ تاس کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایک نمائندے نےبتایا کہ وفد کو قونصلر اور انتظامی خدمات کی بحالی کے لیے جامع عملی منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تمام امور بلا تعطل جاری رہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، وفد کا مقصد روس میں شامی سفارتی مشن کے کام کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کو قونصلر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں شام میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ماسکو میں عرب جمہوریہ شام کے سفارتخانے کی عمارت پر نیا قومی پرچم لہرایا گیا تھا۔ سفارتی مشن نے اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔

مزید خبریں