بوداپست ۔28اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یورپ کو یوکرین میں مستقبل کے سکیورٹی ماڈل اور مصالحتی عمل میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ امن عمل پر مکمل کنٹرول امریکا اور روس کے پاس ہے اور یورپ اس میں بالکل پسِ منظر میں ہے۔ وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی امریکاجائیں گے تاکہ امریکی صدر کے …
یورپ کو یوکرین میں مستقبل کے سکیورٹی فیصلوں میں شامل نہیں کیا جائے گا ، ہنگری
مزید خبریں
بوداپست ۔28اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یورپ کو یوکرین میں مستقبل کے سکیورٹی ماڈل اور مصالحتی عمل میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ امن عمل پر مکمل کنٹرول امریکا اور روس کے پاس ہے اور یورپ اس میں بالکل پسِ منظر میں ہے۔
وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی امریکاجائیں گے تاکہ امریکی صدر کے ساتھ روس پر تیل کی پابندیوں پر بات کریں، جو ہنگری کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے پابندیوں کو ہنگری کے نقطۂ نظر سے "غلطی” قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔








