چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط ہو گئے

کوالالپمور۔28اکتوبر (اے پی پی):چین اور آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط ہو گئے ۔سی جی ٹی این کے مطابق یہ دستخط 28 اکتوبر کوملائیشیا میں منعقدہ 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران کئے گئے ۔ چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ کے حوالے سے مذاکرات نومبر 2022 سےاکتوبر 2024 تک جاری رہے۔ 3.0 ورژن کا اپ گریڈ پروٹوکول موجودہ چین۔آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ …

کوالالپمور۔28اکتوبر (اے پی پی):چین اور آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط ہو گئے ۔سی جی ٹی این کے مطابق یہ دستخط 28 اکتوبر کوملائیشیا میں منعقدہ 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران کئے گئے ۔

چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ کے حوالے سے مذاکرات نومبر 2022 سےاکتوبر 2024 تک جاری رہے۔ 3.0 ورژن کا اپ گریڈ پروٹوکول موجودہ چین۔آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور ریجنل کمپری ہینسواکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (آر سی ای پی) کی بنیاد پر نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مکمل طور پر وسعت دیتا ہے،

معیارات اور قواعد میں باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے اور علاقائی تجارت کی سہولت اور جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے۔