یاؤندے۔28اکتوبر (اے پی پی):دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیاوسطی افریقی ملک کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے ، اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق حکومت نے حزبِ اختلاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے،تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سکیورٹی فورسز اور حزبِ اختلاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ حزبِ اختلاف کے امیدوار …
دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب ، ملک بھر میں مظاہرے

مزید خبریں
یاؤندے۔28اکتوبر (اے پی پی):دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیاوسطی افریقی ملک کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے ، اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق حکومت نے حزبِ اختلاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے،تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سکیورٹی فورسز اور حزبِ اختلاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
حزبِ اختلاف کے امیدوار عیسیٰ چیروما باکاری کے حامی لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلح تھے۔ مظاہرین نے ملک کے تجارتی دارالحکومت دوالا میں سڑکیں ملبے اور جلتے ہوئے ٹائروں سے بند کر دیں۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے یا اپنے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔ شہر کے دیگر حصوں میں وہ سڑکیں جو عام طور پر موٹر سائیکلوں سے بھری ہوتی تھیں، سنسان نظر آئیں۔صدر پال بیا کو اس جیت کے بعد تقریباً 100 سال کی عمر تک اقتدار میں رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ان کی قیادت پر اعتماد کیا ہے اور انتخاب کے بعد کے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا۔گزشتہ روز جاری کیے گئے سرکاری نتائج کے مطابق پال بیا دنیا نے 12 اکتوبر کے انتخابات میں 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ حزبِ اختلاف کے رہنما چیروما کو 35.19 فیصد ووٹ ملے۔چیروما نے فیس بک پر کہا کہ پیر کو شمالی شہر گاروا میں ان کے گھر کے باہر شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔








