انڈونیشیا روسی تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے ،روس

جکارتہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا روسی تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہےاس ضمن میں مختلف روسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔تاس کے مطابق روسی سفیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا، جو تیل اور مائع گیس کا خالص درآمد کنندہ ہے، توانائی کے شعبے میں روس سے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے …

جکارتہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا روسی تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہےاس ضمن میں مختلف روسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔تاس کے مطابق روسی سفیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا، جو تیل اور مائع گیس کا خالص درآمد کنندہ ہے،

توانائی کے شعبے میں روس سے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈونیشیا کو بارہا یقین دلایا ہے کہ روس کسی بھی قسم کی توانائی یا پراسیس شدہ مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار ہے، جن میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔سرگئی ٹولچینوف نے کہا کہ روس کی سرکاری جوہری توانائی کمپنی ’’روس ایٹم‘‘ انڈونیشیا میں جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر بھی دلچسپی ظاہر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں جوہری صنعت کے قیام کا عمل تکمیل کے قریب ہے، جس سے مستقبل میں پُرامن جوہری توانائی کے استعمال پر عملی تعاون ممکن ہو سکے گا۔ روسی سفیر نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا میں بڑے جوہری بجلی گھروں یا چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز کی تعمیر میں روسی ادارے تعاون کریں گے۔