ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کےتحت یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے میں مزید 805 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کوناکارہ بنا دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایاہے کہ مسام پراجیکٹ کےارکان نے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کیں۔ ان میں 676 پھٹنے …
سعودی پراجیکٹ مسام کے تحت یمن میں مزید 805 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا

مزید خبریں
ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کےتحت یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے میں مزید 805 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کوناکارہ بنا دیا گیا۔
اردو نیوز کے مطابق مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایاہے کہ مسام پراجیکٹ کےارکان نے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کیں۔ ان میں 676 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 102 اینٹی ٹینک، 25 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 2 دھماکہ خیز ڈیوائس شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 629 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لئے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
مسام پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پراجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔
پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی بنیادوں کے تحت امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔








